Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان میں مہنگائی میں اضافہ

شائع 08 مئ 2020 01:51pm

رمضان کے آتے ہی اشیا ضروریہ کو پرلگ گئے۔ ادادہ شماریات کے مطابق مہنگائی کا سب سے زیادہ اثرملک کے غریب ترین طبقے پرپڑا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں تئیس فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس دوران ایل پی جی سمیت چھ دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں سات اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور بارہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ مرغی کی قیمت میں تئیس فیصد تک اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں کیلا، آلو، گڑ، مرچ، ایل پی جی او لانگ کلاتھ شامل ہے۔ اس دوران جن بارہ اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کیا گیا ہے ان میں ییاز، ٹماٹر، دال مسور، دال چنا، چینی، گھی، تیل سرسوں اور لہسن شامل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حساس اعشاریوں میں گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں اعشاریہ چھتیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اس دوران سب سے زیادہ اضافہ سترہ ہزار روپے تک کے کم ترین طبقے کیلیے اعشاریہ نواسی فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ چوالیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے طبقے کیلیے مہنگائی میں اعشاریہ صفر دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔